حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو کی تیل کی تنصیبات اور ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں آرامکو کی تیل کی تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس کے خلاف دو الگ فوجی کارروائیوں میں اہداف کو براہِ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تاہم حوثیوں کے اس دعوے کی بی بی سی آزادنہ تصدیق نہیں کر سکا۔